میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بدین، ٹماٹر کی نئی فصل آتے ہی کوڑیوں کے مول بکنے لگی۔5روپے کلو فروخت

بدین، ٹماٹر کی نئی فصل آتے ہی کوڑیوں کے مول بکنے لگی۔5روپے کلو فروخت

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

ٹماٹر کی نئی فصل ضلع بدین کی مارکیٹ میں آتے ہی کوڑیوں کے مول ہو گئی، عام مارکیٹ میں بھی ٹماٹر 5روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ۔ضلع بدین کو ٹماٹر کی کاشت وپیداوار کے لحاظ سے ملک میں نمایاں مقام حاصل ہے اور یہاں کی ٹماٹر منڈی کا شمار بھی ملک کی بڑی ٹماٹر منڈیوں میں کیا جاتا ہے ۔بدین میں ٹماٹر کی نئی فصل کے مارکیٹ میں آتے ہی ٹماٹر کے بھاؤ انتہائی گر گئے ہیں جس سے کاشتکار شدید پریشانی اور مالی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔مقامی منڈی سے ملک کے تمام بڑے شہروں کو ٹماٹر لے جایا جا رہا ہے اور موجودہ وقت میں روازنہ 50سے 60گاڑیاں ٹماٹر کی کراچی، لاہور اور پشاور تک لے جائی جاتی ہیں۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ جب فصل کھیت کھلیان میں ہو تو قیمت کوڑیوں کے مول ہوجاتی ہے اور جب بڑے تاجروں کے سرد خانوں میں ٹماٹر محفوظ ہوجائیں تو یہ مہنگے داموں بکتا ہے اور اسی عمل سے کاشتکار دن بدن بدحال ہوتے جا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں