میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیوایم پاکستان میں مائنس فاروق ستار فارمولے پر عمل درآمد شروع

ایم کیوایم پاکستان میں مائنس فاروق ستار فارمولے پر عمل درآمد شروع

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان میں فاروق ستار اور عامر خان کے درمیان جاری اختلافات حل نہ ہو سکے ضمنی انتخابات میں ناکامی کا ذمہ دار فاروق ستار کو ٹھہرا دیا گیا،پارٹی میں مائنس فاروق ستار فارمولے پر عملدرآ مد شروع ہو گیا، پارٹی سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو فاروق ستار سے رابطہ نہ رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی، سیاسی مستقبل میں بد ترین ناکامی اور سابق رہنماؤں کی حمایت نہ ملنے پر فاروق ستار ایک مرتبہ پھر سیاست سے کنارہ کش ہو گئے۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی کوششیں بھی دم توڑگئیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں 14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے معرکے میں ناکامی پر متحدہ رہنماؤں کی جانب سے فاروق ستار پر ناکامی کا ملبہ ڈال دیا گیاہے جس کے تحت متحدہ قیادت کی جانب سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد فاروق ستار کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان آ ئندہ چند روز میں فاروق ستار سے آخری مذاکرات میں ناکامی کے بعد کیا جائے گا۔ اس ضمن میں متحدہ رہنماؤں کے فاروق ستار سے رابطے جاری ہیں جس پر انہیں کسی قسم کے مثبت نتائج کا سگنل تاحال اب تک نہیں مل سکا ہے۔ فاروق ستار کی جانب سے متحدہ پاکستان سے عامر خان کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ رکھ دیا گیا ہے جس پر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے اعتراضات سامنے آ ئے ہیں جس کے تحت متحدہ پاکستان میں سینئر رہنماؤں کی سر پرستی میں ایک مخصوص لابی سرگرم ہو چکی ہے جس نے فاروق ستار کو پارٹی سے نہ نکالنے پر متحدہ قیادت کے آ گے اپنے تحفظات ظاہر کر دیے ہیں جس کے پیشِ نظر یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فاروق ستار کو آ ئندہ چند روز میں پارٹی کی تمام تر ذمہ داریوں سے سبکدوش کیے جانے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں