میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی فنڈز کی نگرانی، گورنر سندھ کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم

کراچی فنڈز کی نگرانی، گورنر سندھ کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کراچی کے فنڈز کے ٹھیک طرح سے استعمال نہ ہونے کی شکایات ہیں، لہٰذا حکومت نے شہر کی بہتری کیلئے گورنر سندھ کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چودھری نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں فاٹا اصلاحات سے متعلق جائزہ لیا گیا، ہم فاٹا کے انضمام کی جانب بڑھ رہے ہیں، فاٹا میں باقاعدہ ادارے نہیں ہیں، فاٹا سیکریٹریٹ ختم ہوجائے گا اور انتظامی ڈھانچہ چیف منسٹر سیکریٹریٹ کے ماتحت ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں چاروں صوبوں کی ایڈجسٹمنٹ کرنی ہے، اس میں صوبوں کا اپنا حصہ کم کریں گے اور فاٹا کو 3 فیصد دیں گے، این ایف سی ایوارڈ میں تمام صوبوں کو حصہ فاٹا کے لیے دینا پڑے گا، وزیر اعظم نے فوری طور پر این ایف سی ایوارڈ کے طریقہ کار پر نظرثانی کا کہا ہے۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اسلحہ لائسنس کے حوالے سے کمیٹی قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے، کمیٹی کی سربراہی وزیر داخلہ کریں گے اور صوبائی وزرائے داخلہ ممبر ہوں گے، پچھلی حکومت نے خودکار اسلحہ اور ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس ختم کردیے تھے، اب صوبوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ اسلحہ لائسنس سے متعلق ان کی کیا پالیسی ہوگی، اسلحہ سے متعلق نئی پالیسی بنانا ہوگی، اسلحہ لائسنس سے متعلق وزارت قانون سپریم کورٹ میں دائر رٹ پٹیشن واپس لے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں