یوگنڈا کی 40 سالہ خاتون 44 بچوں کی ماں، 38بچے زندہ ہیں
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ اکتوبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
افریقا میں ایک خاتون کی عمر 40 برس ہے لیکن اب تک وہ 44 بچوں کو جنم دے چکی ہیں جن میں سے 38 بچے اب تک زندہ ہیں۔مریم نبٹانزی کا تعلق یوگنڈا کے ایک گاؤں کاممبری سے ہے۔ انہیں مقامی زبان میں نالونگو مزالا بانا بھی کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے چار بچوں کو جنم دینے والی جڑواں ماں۔ پہلی مرتبہ وہ 13 سال کی عمر میں ماں بنیں اور لگاتار 40 برس کی عمر تک ہر سال حاملہ رہی ہیں۔اس دوران انہوں نے چھ مرتبہ جڑواں بچوں کو جنم دیا، چار مرتبہ ان کے بطن سے ایک ساتھ تین تین بچوں نے دنیا میں آنکھ کھولی، جبکہ تین مرتبہ انہوں نے بہ یک وقت چار بچوں کو جنم دیا۔ اس طرح بہت کم مرتبہ انہوں نے ایک وقت میں ایک بچے کو جنم دیا۔مریم اب اکیلی ماں کی حیثیت سے ان کی پرورش کررہی ہیں اور ان کے لیے سارے بچوں کو کھلانا اور پرورش کرنا بہت مشکل کام ہے۔