میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب، حکومت کے خلاف راست اقدام پرغور

ن لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب، حکومت کے خلاف راست اقدام پرغور

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

مسلم لیگ نون نے شہباز شریف کی گرفتاری کے بعدحکومت کے خلاف جوابی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق آج صبح 11 بجے لاہور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم نوازشریف کریں گے ۔اجلاس میں حکومتی اقدامات، سی پیک سے متعلق فیصلوں اور سیاسی انتقامی کاروائیوں کے خلاف حکمتِ عملی تیار کی جائے گی۔ (ن) لیگی قیادت حکومت کے خلاف راست اقدام پر مشاورت کرے گی۔ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو اعتماد میں لینے کے بعد ایک کمیٹی اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے لیے قائم کی جائے گی۔ ن لیگ کا موقف ہے کہ ضمنی انتخاب سے قبل شہباز شریف کی گرفتاری ناقابل قبول ہے اور انتقامی کاروائیاں مزید برداشت نہیں کی جائیں گی۔اس ضمن میں آج کے اجلاس میں دستیاب تمام ذرائع کو استعمال کرنے پر غور کیا جائے گا۔ اس طرح ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی اپیل میں ضمانت پانے کے بعد نوازشریف کی جانب سے یہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز بھی ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں