میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کی شہبازشریف سے نیب دفتر میں ملاقات، آئندہ کے لائحہ عمل پر غور

نواز شریف کی شہبازشریف سے نیب دفتر میں ملاقات، آئندہ کے لائحہ عمل پر غور

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے نیب لاہور میں نواز شریف سمیت شریف خاندان نے ملاقات کی۔ترجمان نیب کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کے اہل خانہ نے نیب لاہور میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی جو رات 8 بجے سے سوا 9 بجے تک جاری رہی۔اس ملاقات میں سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب کے دونوں صاحبزادے سلمان اور حمزہ جبکہ ان کی اہلیہ نصرت شہباز بھی موجود تھیں۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قانونی ٹیم نے شہباز شریف سے ملاقات کیلئے چیئرمین نیب کو درخواست دے رکھی تھی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں گرفتاری اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں