میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی فوج کا ایک لاکھ سے زائد نوکریاں ختم کرکے ، اسلحہ خریدنے پر غور

بھارتی فوج کا ایک لاکھ سے زائد نوکریاں ختم کرکے ، اسلحہ خریدنے پر غور

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

بھارتی فوج ایک لاکھ سے زائد نوکریاں ختم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج کا کہناتھا کہ اس کٹوتی سے فوج کو 5 سے7 ہزار کروڑ روپے کی بچت ہوگی، جسے اسلحہ خریدنے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔اس وقت فوج کے ٹوٹل بجٹ ایک لاکھ اٹھائیس ہزار کروڑ کا 83 فیصد حصہ آمدنی کے اخراجات، روزمرہ کے اخراجات اور تنخواہوں میں خرچ ہوتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس میں فوج کی سالانہ پینشنز شامل نہیں ہیں جو علیحدہ سے ادا کی جاتی ہیں۔ تاہم بجٹ کا صرف 17فیصد فوج کی تنصیبات، ہتھیاروں کی مینٹینینس اور نئے ہتھیاروں کی خریداری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وائس چیف آف دی آرمی نے پارلیمنٹری پینل کو بتایا تھا کہ فوج کے دو تہائی ہتھیار منسوخ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج میں نوکریاں کم کرنے سے5 سے 7ہزار کروڑ روپے کی بچت ہوگی جس سے نئے ہتھیار خریدے جاسکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں