میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمالی کوریا کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایک اور ملاقات کا خط

شمالی کوریا کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایک اور ملاقات کا خط

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک خط بھیجا ہے جس میں ان سے ایک اور ملاقات کے لیے کہا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ یہ بہت مثبت خط ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری سارا سینڈرز نے بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ خط جزیرہ نما کوریا کو غیر جوہری بنانے سے متعلق بات چیت کے حوالے سے امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان سمٹتے ہوئے فاصلوں کی ایک مثال ہے۔ٹرمپ انتظامیہ حال ہی میں اس سلسلے میں کئی کامیابیوں کو اجاگر کر چکی ہیں جن میں صدر ٹرمپ اور کم جانگ ان کی سنگاپور میں ملاقات کے بعد شمالی کوریا سے امریکی قیدیوں کی رہائی اور امریکی فوجیوں کی باقیات کی واپسی وغیرہ شامل ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں