کراچی شہر کی تباہی کی ذمہ دار غیر قانونی پارکنگ ہے، واٹر کمیشن
شیئر کریں
واٹر کمیشن کے سربراہ نے غیر قانونی پارکنگ کو شہر کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیاہے۔پانی کی فراہمی و نکاسی کی صورتحال پر قائم واٹر کمیشن کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے گلشن اقبال میں قائم سپر اسٹور کو ایک ماہ میں لیاری ندی سے اپنی پارکنگ ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ اگر ندی پر پارکنگ ہوئی تو کراچی پولیس چیف ذمہ دار ہوں گے۔کمیشن نے غیر قانونی عمارتوں اور قبضے ختم کرانے میں ناکامی پر ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹس جاری کردیا جب کہ ایس ایچ او تھانہ ایس بی سی اے کو بھی ہٹانے کا حکم جاری کردیا۔جسٹس(ر) امیر ہانی مسلم نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بیسمنٹ میں گودام اور دکانیں گرائے، شہر کے بیچ و بیچ بڑے اسٹور بنانے سے تباہی ہوگی، دنیا میں تمام بڑے اسٹور شہر کے مضافات میں ہوتے ہیں، غیر قانونی پارکنگ سے شہر تباہ ہو چکا، شہر کی تباہی کا ذمہ دار ایس بی سی اے ہے۔