میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خدادادکالونی کے مسائل حل کیے جائیں

خدادادکالونی کے مسائل حل کیے جائیں

منتظم
جمعرات, ۱۹ اپریل ۲۰۱۸

شیئر کریں

مکرمی جناب
یوں توسارے شہرمیں صفائی ستھرائی کانظام انتہائی ابترہے ۔ہرگلی اورمحلے میں کچرے کے ڈھیرلگے ہیں ۔گٹرابل رہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ۔ انہی علاقو ں میں ایک ہماراعلاقہ خدادادکالونی بھی جہاں صورت حال نہایت بری ہے ۔جس گلی میں چلے جائیں کوڑے کرکٹ کے ڈھیرنظرآتے اورکئی گلیوں کاحال تواس قدربراہے کہ خداکی پناہ آئے دن یہا ں گٹرابل پڑتے ہیں۔ جس کے بدبودارپانی کے باعث یہاں سے گزرنامحال ہوجاتا جبکہ رہائشی لوگوں کاحال تواس سے بھی زیادہ براہوتا۔گندگی اورغلاظت کے باعث بیماریاں بھی جنم لینے لگی ہیں ۔اس کے علاو ہ بہتے گٹرکے پانی کے باعث اسکول جانے والے بچوں کوبھی سخت مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے۔
ہم اہالیان خدادادکالونی آپ کے موخراخبارکے توسط سے وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ اورمیئرکراچی وسیم اخترسے درخواست کرناچاہتے کہ ہمارے علاقے پرخصوصی توجہ دی جائے. (عارف خان ۔۔خدادادکالونی ‘کراچی)


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں