میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شام پر حملے کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے، امریکی صدر

شام پر حملے کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے، امریکی صدر

منتظم
جمعه, ۱۳ اپریل ۲۰۱۸

شیئر کریں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام پر جلد یا بدیر کسی بھی وقت حملہ ہوسکتا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں امریکی صدر نے لکھا کہ انہوں نے شام پر حملے کے وقت کا اعلان کبھی نہیں کیا تاہم حملہ جلد بھی ہوسکتا ہے یا دیر سے بھی ہوسکتا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ میری انتظامیہ نے داعش کے خاتمے کے لیے عمدہ کام کیا ہے، تو ہمارا شکریہ کب ادا کیا جائے گا۔

گزشتہ روز امریکی صدر نے روس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیمیائی حملوں کے ردعمل میں پہلے سے زیادہ بہتر نتائج دینے والے امریکی میزائل شام کو نشانہ بنانے آرہے ہیں لہذا روس اپنے بچاؤ کی تیاری کر لے، روس کو ایسے ملک کا ساتھ نہیں دینا چاہیے تھا جو معصوم لوگوں پر زہریلی گیس کا حملہ کرکے لطف اندوز ہوتا ہو۔

اضح رہے شام کے علاقے دوما میں شام کی اتحادی افواج کے مبینہ کیمیائی حملے کے بعد امریکا نے شام پر حملے کی دھمکی تھی جب کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں میں بھی روس و شام کے اس اقدام کی مذمت کی گئی تھی اور روس نے کیمیائی حملے سے متعلق قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔ امریکی صدر نے اس سے قبل دھمکی دی تھی کہ دو دنوں میں شام پر حملے سے متعلق حلیف ممالک کے ساتھ مل کر فیصلہ کرلیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں