میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے غریب بچوں پرتعلیم کے دروازے بندنہ کیے جائیں

سندھ کے غریب بچوں پرتعلیم کے دروازے بندنہ کیے جائیں

منتظم
اتوار, ۱۸ مارچ ۲۰۱۸

شیئر کریں

مکری!
ملک کی ترقی میں تعلیم بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے شاید اسی وجہ سے اقبال نے ملک کے نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب کی تھی۔ پر بدقسمتی تو یہ ہے پاکستان کی تعلیم کی شرح پچاس فیصد سے لگ بھگ ہے اور یہ ہی وجہ ہے پاکستان تعلیم کے میدان میں ایک سو پچیس ویں نمبر دنیا سے پیچھے نظر ا?تا ہے۔ ویسے پاکستان کی تعلیم کے بجٹ سے حکومت کی تعلیم سے دلچسپی اور سنجیدگی کا اندازہ بہ خوبی لگایا جاسکتا ہے۔خیر تعلیم ایک زیور ہے اسی مشن کو لے کر کراچی میں نوجوانون نے اپنی مدد اپ کے تحت فٹ پاتھ پے اسکول بنا کر غریب بچوں کی تعلیم کے لیے اپنی کوشش شروع کر دی جس کی عوام نے خوب تعریف کی لیکن سندھ حکو مت کو نوجوانوں کا یہ عمل پسند نہ آیا شاید اسی وجہ سے تو حکومت فٹ پاتھ اسکول انتظامیہ کو بار بار ہراساں کرنے لگی ہے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اقبال درانی نے اسکول کو سہولتیں اور غریب بچوں کی تعلیم کے حصول میں مدد کے بجاے اوشین نامی این جی او کی صدر اور ان کے عملے کو ہراساں کر کے سندھ حکومت نے تعلیم دشمن پالیسیوں کا کھل کے اظہار کر دیا ہے۔ ویسے تو دنیا میں این جی او کو بہت عزت دی جاتی ہے پر تعلیم کی کمی کی وجہ سے ہی حکومت اس حساس ترین معاملے کو نظر انداز کررہی نظر ہے میری وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اس مسلہ کو فوری حل کرنے اور تعلیم کے حصول کے لیے ان این جی او کا ساتھ دینے کی درخواست ہے کیونکہ تعلیم ہی سکھاتی ہے جینے کا طریقہ۔ (عمیر علی خان۔ کراچی)


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں