
کلفٹن بلاک 2 میں فراہمی و نکاسی آب کامسئلہ فور ی حل کیاجائے
شیئر کریں
مکرمی جناب
ضلع جنوبی کلفٹن بلاک 2میں فراہمی و نکاسی اAب کے مسائل سنگین نوعیت اختیار کرگئے ہیں۔ صاف پانی کی فراہمی کے معاملے میں واٹر بورڈ کا عملہ سنجید ہ دکھائی نہیں دیتا۔متعلقہ افسران نے فراہمی آب کی موثر بحالی کے لیے کوئی حکمت عملی مرتب نہیں کی ہے۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج کی عدم توجہی کے باعث فراہمی ونکاسی آب کے مسائل حل ہونے کے بجائے ان میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج کی غفلت اور مینجمنٹ کی لاپروائی کی بناء پر علاقہ شدید متاثر ہے۔ کلفٹن بلاک ٹومیں پینے کا صاف پانی کا شدید بحران ہے۔ جس سے لاتعداد مسائل پیدا ہورہے ہیں۔درجنوں شکایات کے باوجودمتعلقہ افسران نے فراہمی آب کی موثر بحالی کے لیے کوئی حکمت عملی ترتیب نہیں دی ہے۔ سیوریج کی لائنوں میں ٹوٹ پھوٹ، لیکیچ کی وجہ سے گندا پانی سڑکوں پر ہر وقت پھیلا رہتا ہے۔ کلفٹن ٹو کے بعض علا قوں میں گٹر کا گندہ اور بدبودار پانی بھی نکاسی آ ب کی لائنوں میں شامل ہوکر نکلوں میں آرہا ہے۔بار بار شکایات کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔جبکہ مکین مسلسل واٹربورڈ کو پانی کا بل بھی ادا کررہے ہیں۔ ان تمام حالات کی وجہ سے شہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔سیوریج بورڈ کا عملہ روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سدباب کے لیے کچھ نہیں کرتا۔ہمار ی آپ کے موخرروزنامے کے ذریعے ایم ڈیاواٹر بورڈ اینڈ سیوریج و دیگر ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات بروئے کار لائیں۔تاکہ شہریوں کی مشکلات کو کم کیا جاسکے۔
سید شاہ رضا‘پلاٹ نمبرتھر ی ڈی بلاک 2 کلفٹن کراچی۔