
نارتھ کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا
شیئر کریں
مکرمی جناب
نارتھ کراچی سیکٹر 5/B-1 میں گزشتہ2 سالوں سے جاری گیس پریشر میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے پہلے 1 سے 2 گھنٹے کے لئے پریشر کی کمی سے شروع ہونے والا سلسلہ مزید شدید بحران اختیار کرگیا صبح 7 بجے سے رات 12 بجے تک گیس کی لوڈشیڈنگ اور لو گیس پریشر کی وجہ سے علاقہ مکین ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ رمضان المبارک، عید الفطر، عیدالاضحی ، محر م الحر ام، 12 ر بیع الاول یا کوئی تہوار ہی کیوں نہ ہو علاقے میں گیس کا بحران شدت اختیار کرجاتا ہے۔ گیس کے پریشر میں کمی کی وجہ سے اسکول جانے والے بچوں، آفس جانے والے خواتین و حضرات کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بار بار گیس انتظامیہ کو کمپلین کی گئی مگر نااہلی کا یہ عالم ہے کہ ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ ہم علاقہ مکین وزیر برائے پانی بجلی و گیس، جناب چیف جسٹس آف پاکستان، ڈی جی رینجرز سے سے درخواست کرتے ہیں نااہل گیس اعلیٰ افسران کی نااہلی کے خلاف ایکشن لیں اور ہم علاقہ مکین کو اس اذیت سے نجات دلائیں۔
(شاہنواز محمد‘نارتھ کراچی)