میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موبائل کمپنیوں کی لوٹ مار

موبائل کمپنیوں کی لوٹ مار

منتظم
جمعه, ۲۶ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

آپ جس طرح حکومت حکومتی اداروں کی لوٹ مار کرپشن اور نااہلی کا پوسٹ مارٹم کرتے ہیں وہ انتہائی لائق تحسین ہے ‘ میں آپ کی توجہ موبائل کمپنیوں کی لوٹ مار کی طرف دلاناچاہتا ہوں اس پر بھی تحقیق کریں اور انہیں بے نقاب کریں ہم100/روپئے کا بیلنس ڈالواتے ہیں تو 25/ روپئے تو ویسے ہی کٹ جاتے ہیں اس کے بعد ہر کال پر 15پیسے کاٹے جاتے ہیں ‘ پھر وہ کمپنی اپنی مرضی سے ٹیون لگا دیتی ہے اور میسج بھیج دیتی ہے کہ آپ نے اتنے کا بیلنس استعمال کیا ہے اب ٹیون کو کٹوانے کیلئے 2.25 علاوہ ٹیکس لگ جاتے ہیں۔ ابھی تازہ میسج مجھے یہ ملا کہ آپنے فلاں تاریخ کو 4.48 کابیلنس استعمال کیا ہے حالانکہ میں نے کوئی نمبر بھی بلاک نہیں کروایا ‘ اس طرح یہ کمپنیاں لوٹ مارکرتی ہیں اس کی داد فریاد کہاں کریں۔ لہٰذا آپ سے درخواست ہے کہ اس لوٹ مار کے بارے میں بھی کچھ کریں۔
( محمد طفیل‘حیدرآباد‘پاکستان)


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں