میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا میں سکھوں کی عبادت گاہوں میں بھارتی سفارت کاروں کے داخلے پر پابندی

امریکا میں سکھوں کی عبادت گاہوں میں بھارتی سفارت کاروں کے داخلے پر پابندی

منتظم
منگل, ۹ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

امریکا میں سھکوں نے اپنے گوردواروں میں بھارتی سفارتکاروں اور حکومتی عہدیداران کے داخلے اور خالصہ تحریک کے آغاز کی تقریبات میں شرکت پر پابندی عائد کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکھوں نے امریکا بھر میں موجود اپنے سو کے قریب گوردواروں میں بھارتی سفارتکاروں اور حکومتی عہدیداران و اہلکاروں کے داخل ہونے اور خالصہ تحریک کے آغاز کی تقریبات میں ان کی شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔امریکا میں مقیم سکھوں کی تنظیموں کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام 1984 میں بھارتی فوج کے سکھوں کے مذہبی مقام گولڈن ٹیمپل پر حملے اور بھارتی آئین میں سکھوں کو ہندو قرار دینے کے ردعمل میں اُٹھایا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں