ایم کیو ایم نے مہاجروں کو تباہ کردیا، پرویز مشرف
شیئر کریں
آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے لیکن وہ سمجھ لے کہ ہماری فوج اور دفا ع بہت مضبوط ہے ۔ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے ۔ ملک کی سیاست میں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ اے پی ایم ایل ہم خیال لوگوں کے ساتھ مل کر نیا اتحاد بنا رہے ہیں ۔ عوام ہمارا ساتھ دیں۔ ہم حکومت میں آ کر ان کے مسائل حل کریں گے ۔ ایم کیو ایم کا نام ایک دھبہ ہے ۔ پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور اے این پی نے اسلحہ دے کر کراچی کے لوگوں کو لڑوایا۔ ہمیں ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا ۔ عوام سے کہتا ہوں کہ قومیتوں کی سیاست چھوڑ کر پاکستانیت کی سیاست کریں ۔ ہم آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار اتوار کی شب اے پی ایم ایل سندھ ساتھ ریجن کراچی کے تحت لیاقت آباد نمبر 10 فلائی اوور پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسے سے اے پی ایم ایل کے صدر ڈاکٹر محمد امجد ، اے پی ایم ایل ساتھ ریجن کے صدر احمد حسین ، جنرل سیکریٹری اسلم مینائی محمد علی شیروانی اور دیگر رہنماں نے خطاب کیا ۔ جلسے میں عوام نے پرویز مشرف کی تصاویر ، پاکستان اور اے پی ایم ایل کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔ جلسے میں جئے پاکستان اور جئے پرویز مشرف کے نعرے لگائے گئے ۔ جلسے میں میوزیکل پروگرام اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید پرویز مشرف نے کہا کہ اس شہر میں سندھی ، مہاجر پٹھان ، بنگالی ، پنجابی ، بلوچی سمیت تمام قومیتیں رہتی ہیں ۔ یہاں سارے لوگ آباد ہیں ۔ کراچی کے لوگوں کو استعمال کیا گیا ۔ کراچی میں لاشیں ملتی تھیں ۔ کچھ سیاسی قوتیں دبا کے ذریعہ عوام کو لڑواتی رہیں ۔ ہمیں ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ نہیں چاہئے ۔ میں صدر ، آرمی چیف ، وزیر اعظم رہ چکا ہوں ۔ میں مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھتا ہوں ۔ میں پاکستان کی ترقی کا سوچتا ہوں ۔ کراچی میں لاشوں کی سیاست ہوتی تھی ۔ کراچی میں خاندان کے خاندان تباہ ہو گئے ۔ میں بھی مہاجر ہوں لیکن میں اپنے آپ کو مہاجر نہیں سمجھتا ۔ میں سب سے پہلے پاکستانی ہوں ۔ میں ایم کیو ایم یا مہاجر نہیں ہوں ۔ ایم کیو ایم کا نام ایک دھبہ ہے ۔ مہاجر ایک پڑھی لکھی قوم ہے ۔ ایم کیو ایم نے مہاجروں کو تباہ کر دیا ۔ اے این پی نے کٹی پہاڑی میں پٹھانوں کو اسلحہ دیا ۔ ایم کیو ایم نے مہاجروں کو اسلحہ دیا ۔ پیپلز پارٹی نے لوگوں کو اسلحہ دیا ۔ لوگوں کو ایک دوسرے سے لڑوایا ۔ ۔ ہمیں اس سیاست سے چھٹکارا حاصل کرنا پڑے گا ۔ آج کے لیڈر دریا کے بہا میں بہہ کر سیاست کرتے ہیں ۔ لیڈر وہ ہوتا ہے جو دریا کے بہا کو دیکھ کر ملک کے مفاد میں سیاست کرتا ہے ۔ ہمیں قومی سوچ اپنانا ہو گی اور ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنا ہو گا ۔ کراچی کے لوگ باشعور ہیں ۔ وہ میرا ساتھ دیں۔