
کراچی کے سا حل کراچی کا اثاثہ
شیئر کریں
مکرمی جناب
میں آپ کے مئوقر جریدے کے توسط سے عوام الناس اور حکو مت پاکستان کی توجہ اس اہم اور غور طلب مسئلہ کی جانب مذکور کروانا چاہوں گی کہ قدرت نے کراچی شہر کو وسیع و عریض ساحل سمندر کی نایاب دولت سے فیض یاب کیا ہے جو پاکستان بھر سے عوام کو کھینچ کر کراچی کی جانب سیر و تفر یح کی غرض سے لے آتا ہے نہ صرف یہ بلکہ اس ساحل کی بدولت بیرون ممالک سے سیاحت کی غرض سے آنے والے لوگ کراچی شہر میں اسی ساحل سمندر کے سبب بھی آتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام اور حکومت کی مشتر کہ کوشیشں اس ساحل کی قدر و منزلت کو سمجھیں اور اس کی جانب سیاحوں کی دلچسپی میں اضافے کے لیے بھرپور اقدامات سر انجام دیں۔سمندر کو زیادہ سے زیادہ صاف رکھا جائے اور اس سلسلے میں قوانین سازی اور ان پر عمل درآمد کے انتظامات سخت کئے جائیں۔ ایک بہترین تجویز یہ ہے کہ جس طرح سرسوں کی حسین فصل کھلنے پر لاہور کے باسی بسنت مناتے ہیں بالکل اسی طرح کراچی کے ساحلوں کو ماحول سے ہم آہنگ خوبصورت درختوں سے سجایا جائے اور ان کی دیکھ بھال کا باقاعدگی سے انتظام کیا جائے یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ قدرت کا قانون یہی ہے کہ اس کی دی ہوئی نعمتوں کی قدردانی نہ کی جائے تو بالآخر ان کی ناقدری کے باعث یہ چھین لی جاتی ہیں۔ مہرین انجم۔ لیاقت آباد‘ کراچی