میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری حج اسکیم کے تحت عمر رسیدہ افراد قرعہ اندازی سے مستثنیٰ قرار

سرکاری حج اسکیم کے تحت عمر رسیدہ افراد قرعہ اندازی سے مستثنیٰ قرار

منتظم
هفته, ۳۰ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) حج 2018ء کے لیے سرکاری اسکیم کے تحت 80سال سے زائد عمر رسیدہ درخواست گزار قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے۔وہ اپنے ساتھ ایک صحت مند مدد گار بھی لے جاسکیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 79ہزار 210 پاکستانی سرکاری اور پرائیویٹ اسکیموں کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے، تاہم سرکاری اسکیم میں اس مرتبہ 80 سال سے زائد عمر رسیدہ درخواست گزاروں کے لیے 10ہزارکا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ اگر یہ درخواستیں 10ہزار سے زائد موصول ہوئیں تو ان کا انتخاب عمر کے لحاظ سے سنیارٹی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں