فوجی افسران، جوانوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی
منتظم
منگل, ۲۶ دسمبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
کراچی(جرأت تحقیقاتی رپورٹ)وفاقی وزارت دفاع نے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، وزارت دفاع کے ایک حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی افسر اور جوان اپنی یونٹوں بیرکوں تربیتی گراؤنڈز رہائشی بیرکوں سمیت کسی بھی فوجی علاقہ کا فوٹو یا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل نہیں کرے گا اور افسران و جوان اپنی بھی تصاویر سوشل میڈیا میں نہ ڈالیں، کیونکہ قومی سلامتی کے اداروں کی حفاظت کا یہی تقاضا ہے کہ ان کے تمام دفاتر اور تنصیبات کی تصاویر سوشل میڈیا میں نہ ڈالی جائے، اس سے ان کی سیکورٹی کے مسائل پیدا ہوں گے، افسران اور اہلکاروں کو واضع بتایا گیا ہے کہ جس نے بھی اس حکم کی خلاف ورزی کی اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔