
ٹی وی پرفحاشی ‘معاشرہ کہا ںجارہاہے
شیئر کریں
مکرمی جناب !
ایک وقت تھا جب ٹیلی ویڑن کو لوگ اپنے فارغ وقت میں انٹرٹینمنٹ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ مزاحیہ پروگرام، خبریں اور انفارمیشن لینے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ لیکن آج کل ٹیلی ویڑن پر انٹرٹینمنٹ کے نام پر بہت سے بیکار اور فحاشی پھیلانے والے پروگرام دکھائے جا رہے ہیں۔ نامناسب ڈرامے اور اشتہارات چلائے جا رہے ہیں۔ مارننگ شوز میںکھلے عام لڑکیاں غیر مردوں سے ہاتھ ملاتی، گلے ملتی ہیں۔ ان لڑکیوں کا نامناسب لباس اور ان کا رویہ غیرت کے نام پر دھبہ ہیں۔ ان مارننگ شوز کے علاوہ ٹیلی ویڑن پر کچھ ریلیٹی شوز ایسے بھی دکھائے جا رہے ہیں جن میں مردوں اور عورتوں کے درمیان نامناسب مقابلے رکھے جاتے ہیں اور کھلے عام اپنی تہذیب کامذاق اڑایا جا رہا ہے۔ یہ بھولا جا رہا ہے کہ ہم پاکستانی اور مسلمان ہیں ہمارے مذہب میں ان تمام چیزوں کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ حکومت کو چاہئے اسکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ ہماری تہذیب زندہ رہے اور مسلمان ہونے کا فرض سرانجام دیں۔ آمنہ لیاقت‘حیدرآباد