کرپشن کیخلاف جاری جنگ میں کوئی نرمی نہیں برتیں گے،چینی صدر
منتظم
اتوار, ۲۴ دسمبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
چین میں ایک نئے قانون کے تحت کرپشن کے خلاف جاری مہم میں حکام کو ملزمان کو قید کے دوران حفاظت فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔ان اقدامات میں ملزمان کی قید سے متعلق ان کے اہلخانہ اور آجران کو ایک روز کے اندر اندر اطلاع کرنا شامل ہے۔چینی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ پوچھ گچھ کے خفیہ نظام کو تبدیل کرنے کی جانب اقدامات کی کڑی ہے۔صدر چی چن پنگ نے عزم ظاہر کیا کہ حکمراں کمیونسٹ پارٹی میں کرپشن کو ختم کرنے کے لیے جاری ان کی جنگ میں کوئی نرمی نہیں کی جائے گی یہاں تک کہ ہر سطح کے عہدیداران بدعنوانی ترک کردیں اور بدعنوان کہلائے جانے سے خوفزدہ ہوں۔چینی صدر نے اکتوبر میں حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ بد عنوا نی کے خلاف جاری مہم کا طریقہ کار تبدیل کیا جائے، متنازع خفیہ پوچھ گچھ کا نظام تبدیلی اور حراست میں لینے کے لیے نیا نظام متعارف کروایا جائے