
ضلع سانگھڑ ضلع نواب شاہ، شاہ پور چاکر ون وے 40 فٹ سڑک منصوبہ سیاست کی نذر ہوگیا
شیئر کریں
مکرمی جناب
سندھ بھر سمیت ضلع سانگھڑ ضلع نواب شاہ، شاہ پور چاکر عوام کا دیرینہ 50 سالہ مطالبہ ون وے 40 فٹ سڑک منصوبہ سیاست کی نذر ہوگیا، سانگھڑ ٹو نواب شاہ مین ہائی وے ڈبل روڈ کی تعمیر نو تو ہوگئی مگر سرکاری ٹینڈر کے مطابق 40فٹ ہائی وے ون وے روڈ نہ بن سکا، شاہ پور چاکر حکمران جماعت کے سیاسی با اثر افراد اور قبضہ مافیا نے شاہ پور چاکر سانگھڑ نواب شاہ مین ہائی وے روڈ پر قبضہ کرکے دکانیں اور گھر بنا رکھے ہیں۔ بے تحاشا غیر قانونی انکروچمنٹ قائم ہے اور ہائی وے روڈ انتہائی سُکڑ چکا ہے۔ اگر ٹینڈر کے مطابق 40 فٹ ون وے بنایا جاتا تو یہ تمام حدد خلیاں ختم کرنی پڑتیں اور قبضہ مافیا کا نقصان ہوتا جسے بچانے کے لیے پی پی کے با اثر افراد اور قبضہ مافیا نے سندھ کے روحانی پیر سروری جماعت اور پی پی کی مرکزی و صوبائی و مقامی قیادت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے رابطے کرکے سرکاری حدد خلیاں ہٹائے بغیر ہی ون وے کے بجائے برائے نام 20 فٹ ہائی وے ڈبل روڈ کی تعمیر نو کردی، یوں قبضہ مافیا کے حوصلے مزید بلند ہوگئے اور یوں ان کی مارکیٹیں اور دکانیں اور گھر محفوظ رہے لیکن عوام کا بے تحاشا نقصان ہورہا ہے۔ ایک طرف بجلی اور فون کے پول مصیب بنے ہوئے ہیں تو دوسری طرف قبضے کی وجہ سے ہائی وے سڑک انتہائی سکڑ کر رہ گئی ہے۔ جس پر ون وے روڈ ہائی وے روڈ کا نام دے کر سڑک کی تعمیر انتہائی کم کی گئی ہے جبکہ یہ علاقہ شہر کی گنجان آبادی والا علاقہ ہے۔ جس کی وجہ سے ایک ماہ کے دوران سیکڑوں افراد ٹریفک حادثے کا شکار ہورہے ہیں اور اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ کیونکہ قبضہ مافیا کی دکانیں مارکیٹیں اور گھروں کے دروازوں پر سڑک تعمیر ہوچکی ہے فٹ پاتھ نہ ہونے کے باعث اور انکروچمنٹ حد درجے ہونے کے باعث عوام کا پیدل چلنے کا راستہ بند ہوچکا ہے۔ عوام مجبوراً روڈ کنارے چلتے ہیں اور یوں آئے دن حادثات ہوتے رہتے ہیں اور عوام قیمتی جانوں کا نذراہ پیش کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ سڑک کی تعمیر نو کے باعث بے تحاشا ٹریفک بڑھ گئی ہے۔ عوام کی جان جائے مگر قبضہ مافیا کو نہ چھیڑ چھاڑ کیا جائے اور نہ ہٹایا جائے۔ حکومت عوام دشمن پالیسی ختم کرکے قبضہ مافیا اور حدد خلیوں کے خلاف سخت ایکشن لے۔ عوام نے اس موقع پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالت عالیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن لیا جائے اور سرکاری ٹینڈر کے مطابق ون وے چالیس فٹ چوڑا کیا جائے دیگر صورت انصاف نہ ملا تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا اور باقاعدہ عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ راؤ سلمان شبیر‘سماجی کارکن شاہ پور چاکر