
ٹریفک جام پرآئی جی سندھ کانوٹس کافی نہیں
شیئر کریں
مکرمی جناب
شہرکی مختلف شاہراہوں پربدترین ٹریفک جام رہنامعمول بن چکاہے ۔ یوں توسارادن سڑکوں پرگاڑیوں کی بڑی تعدادگھنٹوں گھنٹوں پھنسی نظرآتی ہے لیکن شام پانچ سے رات آٹھ بجے کے دوران توحالت یہ ہوتی ہے کہ ایک سمندرہوتاہے گاڑیوں کااورلوگ ان کے درمیان میں پھنسے ٹریفک پولیس کی نااہلی کاروناروتے نظرآتے ہیں۔اخبار ی اطلاعات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ٹریفک جام کی صورت کانوٹس لیاہے ۔اورمتعلقہ ڈیپارٹمنٹ کوفوری اس مسئلے کے حل کی ہدایت بھی کی ہے ۔ لیکن میری آپ کے موخراخبارکے توسط سے آئی جی سندھ سے اپیل ہے کہ صرف نوٹس لے کراحکامات جار ی کرنے کے بجائے ایک بارشام کے اوقات میں شہرکی مختلف شاہراہوں کابغیر پروٹوکول دورکرکے صورت حال کااندازہ لگائیں اورٹریفک پولیس اہلکاروں کی نااہلی اپنی آنکھوں سے دیکھ کران کے خلاف کارروائی کاحکم جاری کریں ۔
نبیلہ یاسمین۔۔ صدرکراچی