میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان سر سے پائوں‌تک گالی ہیں،سعد رفیق

عمران خان سر سے پائوں‌تک گالی ہیں،سعد رفیق

منتظم
منگل, ۱۹ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور( بیورورپورٹ) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ استعفے ختم نبوت ؐ کا معاملہ نہیں بلکہ ختم حکومت پلان کا حصہ ہے ،مگر اس طرح حکومت ختم نہیں ہو گی ،اسپیکر قومی اسمبلی کے اظہار تشویش کا ہر سطح پر نوٹس لیا جا نا چاہیے اور اگر ایسی کوئی چیز چل رہی ہے تو اس کا تدارک بھی ہونا چاہیے ،لوگوں کو چور بنانے کا بیانیہ عمران خان کا ہے ،پاکستان میں احتساب کا گھنائونا کھیل بنیادی طور پر مینج کرنے کا طریقہ رہا ہے اور بد قسمتی سے ہم بھی اس معاملے میں ڈلیور نہیں کر سکے ،ہمیں اصل میں خطرہ ایک دوسرے سے ہے ، تمام اسٹیک ہولڈرز ایکدوسرے کیلئے خطرہ نہ بننے کی روایت ڈالیں تو پھر کام چلتا رہے گا نہیں تو پھر خطرہ ہی خطرہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جاتی امراء رائے ونڈ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انتخابات کے دن قریب آ رہے ہیں ہمارے ہمارے مخالفین کی گالیاں دینے کی فریکونسی مزید بڑھ جائے گی، لیکن انتخابات والے دن پتا چلے گا کہ گالی جیتی ہے یا کام جیتا ہے ، عمران خان سر سے پائوں تک گالی ہیں اور اگر عمران خان جیت گئے تو ہم سمجھیںگے گالی جیتی ہے۔انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے جمہوری نظام کو لا حق خطرات کے حوالے سے بیان پر کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی شریف آدمی ہیں وہ مسلم لیگ (ن) کے نہیں بلکہ ہائوس کے کسٹوڈین ہیں۔ اگر انہوں نے کسی چیز کو محسوس کیا ہے تو اس کی بات میں بہت وزن ہے، یقیناً اس کا ہر سطح پرنوٹس لینا جانا چاہیے اور اگر ایسی کوئی چیز چل رہی ہے تو اس کا تدارک بھی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ، عدلیہ ، مسلح افواج ، سول بیورو کریسی او رمیڈیا جس کا بڑا ہم کردار ہے، سب کو اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے او راس کے ساتھ چھوٹی موٹی چیزیں اور میوزک چلتا رہتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں