میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ ماڈل ٹائون پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے‘ فاروق ستار

سانحہ ماڈل ٹائون پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے‘ فاروق ستار

منتظم
اتوار, ۱۷ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور(بیورورپورٹ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں فاروق ستار نے یقین دہانی کرائی کہ ایم کیو ایم سانحہ ماڈل ٹائون میں شہید ہونے والوں کے ساتھ ہے اور یہ سانحہ سیاست سے بالاتر ہے اس لئے شہداء کو ہر قیمت پر انصاف ملنا چاہئے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا جس میں سانحہ ماڈل ٹائون رپورٹ عدلیہ کے فیصلوں اور سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹائون پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے اور شہداء کو کسی بھی قیمت پر انصاف ملنا چاہئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے فاروق ستار کے شہداء کا خودن رائیگاں نہیں جائے گا جبکہ قاتل کسی صورت سزا سے نہیں بچ سکتے انہوں نے بتایا کہ آئندہ کے لئے جو بھی لائحہ عمل ہو گا وہ عوام کے سامنے لایا جائے گا دونوں رہنمائوں کے درمیان جلد ملاقات کرنے پر اتفاق ہوا جس کا جلد امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں