میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خود احتسابی ہو تو نیب کی ضرورت نہیں‌ہوتی،چیئرمین نیب

خود احتسابی ہو تو نیب کی ضرورت نہیں‌ہوتی،چیئرمین نیب

منتظم
هفته, ۹ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے ’ ہمارے لیے ہر کرپٹ آدمی کرپٹ ہے خواہ وہ کسی بھی صوبے سے ہو اور کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو۔ایوان صدر میں انسداد بدعنوانی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ خود احتسابی کے نظام سے ہی بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہے، خود احتسابی ہوتو نیب جیسے محکموں کی ضرورت نہیں ہے۔چیرمین نیب نے کہا کہ پاکستان کرپشن سے متاثر ہورہا ہے، صوابدیدی اختیار بھی کرپشن کی ایک وجہ ہے۔ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب عوام کے تعاون سے بدعنوانی کے خاتمے میں مصروف ہے، اب کوئی کیس دراز یا الماری میں نہیں ، اگلے سال تک آپ خود تبدیلی محسوس کریں گے۔چیرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب کی کوئی امتیازی پالیسی نہیں، ہمارے لیے ہر کرپٹ آدمی کرپٹ ہے خواہ وہ کسی بھی صوبے سے ہو اور کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں