پاکستان فرقے کی تفریق کیے بغیر سب پاکستانیوں کا ہے، آرمی چیف
شیئر کریں
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے پاکستان رنگ، نسل، مذہب، زبان یا فرقے کی تفریق کے بغیر سب پاکستانیوں کا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی پشاور نے فاٹا اور خیبر پختونخوا کے علماء سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں علماء کے مثبت کردار کو سراہا، انہوں نے دہشت گردی کی متفقہ طور پر مذمت کی۔اس موقع پر علماء نے امن اور ستحکام کیلیے سیکورٹی فورسز کی کوششوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں کور کمانڈر پشاور بھی موجود تھے۔دوسری جانب جنرل قمر جاوید باجوہ نے باجوڑ میں پاک افغان سرحد کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سرحد پر سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی روکنے کیلئے کوششوں کے حوالے سے بتایا گیا۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ انسداد دہشت گردی فورس میں مزید ایک ہزار اہلکار شامل کیے جائیں گے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پرامن بلوچستان پالیسی پر عمل درآمد کیلیے ساڑھے 47 کروڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔اس موقع پر آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر تعینات جوانوں کے بلند عزم کو سراہا۔