میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتہا پسند ہندوؤں نے دپیکا کو ناک کاٹنے کی دھمکی دیدی

انتہا پسند ہندوؤں نے دپیکا کو ناک کاٹنے کی دھمکی دیدی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ کی نمائش مسئلہ ہی بنتی جارہی ہے اور ہندو انتہا پسندوں نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر فلم نمائش کے لیے پیش کی گئی تو بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹ دیں گے۔جیسے جیسے فلم پدماوتی کی نمائش کے دن قریب آتے جا رہے ہیں اس کی ریلیز میں نئی نئی رکاوٹیں آڑے آتی جارہی ہیں۔پدماوتی کی شوٹنگ کے دوران بھی ہندو انتہا پسندوں نے فلم کے سیٹ پر دو مرتبہ حملے کیے اور پھر بھارتی ریاست راجستھان کی شری راجپوت کرنی سینا نے فلم میں تاریخی حقائق مسخ کرکے پیش کرنے کا الزام عائد کیا۔کرنی سینا اور بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے نمائش سے قبل فلم دکھائے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ،جبکہ پدماوتی کی ہیروئن دپیکا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کی فلم کو ریلیز سے کوئی نہیں روک سکتا۔ہندو انتہا پسندوں نے اب ’پدماوتی‘ کی ریلیز روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی نمائش ہوئی تو دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹ دیں گے۔ اس کے علاوہ ہندو انتہا پسندوں نے یکم دسمبر کو پورے بھارت میں ہڑتال کی بھی کال دے دی ہے۔گزشتہ روز بھارتی ریاست راجستھان میں فلم پدماوتی کا ٹریلر دکھائے جانے پر توڑ پھوڑ کی گئی تو آج فلم کی ہیروئن کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی گئی۔دوسری جانب پوری فلم انڈسٹری سنجے لیلا بھنسالی کی حمایت میں سامنے آگئی ہے، سلمان خان کا کہنا ہے کہ سنجے بھنسالی کسی تاریخی کردار کو غلط طور پر پیش کر ہی نہیں سکتے،راجپوت کمیونٹی نے فلم پدماوتی کے ہدایتکار سجنے لیلا بھنسالی کے سر کی بھی قیمت 5 کروڑ روپے مقرر کردی ہے۔بھارتی وزارت داخلہ، مہاراشٹرا اور کرناٹک کی حکومتوں نے فلم کی ریلیز کے موقع پر ہر ممکن سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں