پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب
ویب ڈیسک
منگل, ۷ نومبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
اسلام آباد (بیورورپورٹ)قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئر مین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ارباب عالمگیر خان سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات ٗعاصمہ ارباب عالمگیر سابق مشیر وزیراعظم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے ٗ گوادر میں زمینوں کی مبینہ طورپر ناجائز الاٹمنٹس اوربلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی کے خلاف اختیارات کے ناجائر استعمال اور اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر تحقیقات بہت جلد مکمل کی جائے گی اور ان تحقیقات کو قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ میری اولین ترجیح ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ ہے جس کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل در آمد کرایا جائے گا ۔