مذہبی انتہا پسندوں سے درگاہیں بھی محفوظ نہیں، امن کیلئے صوفی ازم پھیلانا ہوگا، بلاول بھٹو
شیئر کریں
بھٹ شاہ(نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذہبی انتہاپسندی کی وجہ سے درگا ہیں بھی محفوظ نہیں، کچھ لوگوں نے اپنے مقاصد کے لیے مذہب کی اصل روح کو زخمی کیا۔ ان خیالات کا اظہار شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر سال شاہ لطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری سلام پیش کرتے ہیں، مگر خوشی ہے کہ آج سندھ کا سب سے بڑا ایوارڈ شاہ لطیف ایوارڈ تقسیم کیا، انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، انہی لوگوں کی وجہ سے درگاہ ہیں تک محفوظ نہیں، مذہبی انتہاپسندی کی وجہ سے ہماری درگاہیں شدید خطرات سے دوچار ہے، ہم نے درگاہوں سے نعشیں اٹھائی ہیں، دہشت گردی اور مذہبی انتہاپسندی سے نجات کے لیے ہمیں صوفی ازم کا پیغام پھیلانے کی ضرورت ہے، صوفی ازم کا فلسفہ مقامی نہیں بلکہ عالمگیر حیثیت رکھتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھٹ شاہ کی سرزمین سے امن کا پیغام دیں، کیونکہ شاہ عبداللطیف بھٹائی نے اپنے کلام سے ہمیشہ پسے طبقات اور خواتین کو موضوع بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سسی کی جہدوجہد کا پڑھتا ہوں تو مجھے اپنی ماں کی یاد آتی ہے، ماروی کی داستان بھی مجھے میری والدہ کی کاوشوں کی یاد دلاتی ہے ،اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صوبائی وزیر سردار علی شاہ سمیت اہل رہنما موجود تھے