میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھی اور اردو بولنے والوں میں اب کوئی جھگڑا نہیں‘ ایاز پلیجو

سندھی اور اردو بولنے والوں میں اب کوئی جھگڑا نہیں‘ ایاز پلیجو

ویب ڈیسک
پیر, ۶ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان کی ترقی وابستہ ہے۔جو سی پیک کا دشمن ہے وہ غدار ہے، ہم سی پیک کے دشمنوں کا بھر پور مقابلہ کریں گے،سندھ میں کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ہے، سندھ حکومت غریبوں اور ہاریوں کا استحصال کر رہی ہے،ہم زرداری کی کرپشن کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں گے،عوا م کو یہ خوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ سندھ میں آئندہ پیپلز پارٹی کے بجائے عوام کی حکومت ہوگی،سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ سندھ میں کرپٹ حکمران اور ٹولے کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کے لیے پانامہ طرز کی جے آئی ٹی تشکیل دی جائے اور ان کے خلاف نیب ریفرنسز درج کیے جائیں۔ سندھی اور اردو بولنے والوں کا اب کوئی جھگڑا نہیں،متحدہ کی تقسیم کے بعد بننے والے تمام گروپ متحدہ قائد کے ٹولے ہیں،ہم کراچی میں کسی کی اجارہ داری برداشت نہیں کریںگے۔ سندھ میں کرپشن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد جار ی رکھیں گے،تمام امن پسند قوتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ سندھ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہاراتوار کو مزار قائد سے ایم اے جناح روڈ ناز پلازہ تک نکالی گئی محبت سندھ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں خواتین ومرد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور سندھ میں کرپشن دہشت گردی غلط مردم شماری، صوبے کی تقسیم اور سی پیک کے خلاف ہونیوالی سازشوں کے خلاف نعرے بازی کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں