میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی شاہ نے کرپشن کیخلاف ڈنڈا اٹھالیا، زراء سمیت 10شہزادے گرفتار

سعودی شاہ نے کرپشن کیخلاف ڈنڈا اٹھالیا، زراء سمیت 10شہزادے گرفتار

ویب ڈیسک
پیر, ۶ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں موجودہ سابق وزراء اور 10شہزادوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، سعودی عرب میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف شاہ سلمان نے بڑا قدم اٹھالیا، سابق وزراء اور شہزادوں کو سعودی شاہ کے حکم پر چند گھنٹے پہلے بنائی گئی اینٹی کرپشن کمیٹی نے گرفتار کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق نو تشکیل شدہ اینٹی کرپشن کمیٹی کے سربراہ ولی عہد محمد بن سلمان ہیں، کمیٹی نے کرپشن کے ا لزام میں 38موجودہ اور سابق وزراء کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار شہزادوں میں سے 3پر اسلحہ کی غیرقانونی تجارت منی لانڈرنگ اور مالی خورد برد کا الزام ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار سعودی شہزادوں میں الولیدبن طلال بھی شامل ہیں جنہوں نے دنیا کے نامور ترین مالیاتی اداروں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے، اس سے پہلے سعودی شاہ سلمان نے متعدد اہم فیصلے کئے اور کرپشن کیخلاف تحقیقات کے لیے اعلیٰ کمیٹی قائم کی جسے کرپٹ عناصر پر سفری پابندی لگانے اور گرفتار کرنے کی اجازت دی گئی ہے، کمیٹی کو متعلقہ اداروں کے تعاون سے مناسب کارروائی کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔ کمیٹی نے 2009ء میں جدہ سیلاب اور 2012ء میں مرس وائرس سے اموات کے معاملے کی بھی ازسر نو تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے، اینٹی کرپشن کمیٹی کے اقدامات کے بعد مشتبہ وی آئی پی شخصیات ملک سے نکل نہ جائے اس لیے جدہ میں تمام نجی پروازیں روک دی گئی ہیں،شاہی فرمان کے مطابق شہزادہ متعب بن عبداللہ کو نیشنل سیکورٹی گارڈکی وزارت سے سبکدوش کر دیا گیا اور وزارت کا قلمدان خالد بن عبدالعزیز کو سونپ دیا گیا۔ اسی طرح وزیر اقتصادیات اور منصوبہ بندی عادل فقیہ کوہٹادیاگیا ہے، شاہ سلمان نے بحریہ کے سربراہ جنرل عبداللہ کو سبکدوش کرکے جنرل فہد الغفیلی کومنصب سونپ دیا۔دریں اثنا سعودی علما نے کرپشن کے خلاف حکومتی اقدام کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جنگ مذہبی فریضہ ہے جس سے لڑنا دہشت گردی سے مقابلے جتنا اہم ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے دہشت گردی اور اس کی معاونت کے خلاف نئے قوانین کا اعلان کردیا ہے، سعودی عرب میں بادشاہ اور ولی عہد کو بدنام کرنے یا ان کی توہین کونے والے شخص کو 5سے 10برس قید کی سزا دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق نئے قوانین کے تحت اسلحہ دھماکا خیز مواد کے ساتھ دہشت گردی کرنے والے کو 10سے 30برس قید ہوگی، جبکہ سعودی عرب میں دہشت گردی یا اس کی فنڈنگ کرنے والے کو سزائے موت دی جاسکے گی، اسلحہ اور ٹیلی کمیونی کیشن آلات کے ذریعے دہشت گردی کی تربیت لینے والوں کو 20سے 30جبکہ اکیڈمک سماجی یا میڈیا کے ذریعے اپنے اسٹیٹس کا غلط استعمال کرنے والے کو 15برس قید ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں