میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی مفاد میں سیکورٹی ادارے اپنا کردار جاری رکھیں گے، کورکمانڈر کانفرنس

قومی مفاد میں سیکورٹی ادارے اپنا کردار جاری رکھیں گے، کورکمانڈر کانفرنس

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

راولپنڈی(نیوز ایجنسیاں)کور کمانڈرز کانفرنس میں اعلیٰ عسکری قیادت نے جیو اسٹریٹجک سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں جنرل جاوید باجوہ کی زیر صدارت 205ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔کانفرنس میں اسٹریٹیجک سیکورٹی صورتحال کا بالخصوص افغان اور امریکی حکام سے ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ کانفرنس میں ملک کی اندرونی سیکورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے جاری آپریشنز میں پیشرفت اور دیرپا امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے، قومی مفاد میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔ آئی ایس پی آر ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز سمیت ملکی داخلی صورتحال پر کا جائزہ بھی کانفرنس میں لیا گیا۔فورم نے ملک میں دیرپا امن و استحکام کے لیے ہر ممکن کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا کانفرنس میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ ملکی مفادات کے تحفظ کے لیے پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی پر ترجیحی توجہ مرکوز کرنا ہو گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشنز سے حاصل کردہ کامیابیوں کو حکومت کے ساتھ ملکر سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنائیں گے، کور کمانڈر اجلاس میں پاک فوج کے داخلی اور پیشہ وارانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، کانفرنس کے شرکاء نے پاک فوج کے شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی خصوصی اقدامات پر بھی غور کیا۔ آئی ایس پی آر کے ذرائع نے دوسری طرف بتایا کہ ملک کی موجو دہ داخلی صورتحال بھی زیر غور آئی اور اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ پاک فوج مشرقی اور مغربی سرحدوں پر دشمن کو بھر پور جواب دیتی رہے گی، جبکہ ذرائع کے مطابق شرکاء نے افغانستان مین بھارت کے کسی بھی قسم کے کردار کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اس حوالے سے پاکستان اپنے مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں