میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کابل کے سفارتی علاقے میں خودکش دھماکا،15ہلاک، افغان فورسز سے جھڑپیں،44افراد مارے گئے

کابل کے سفارتی علاقے میں خودکش دھماکا،15ہلاک، افغان فورسز سے جھڑپیں،44افراد مارے گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کابل (مانیٹرنگ/ ایجنسیاں) افغان دارالحکومت کے سفارتی علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 15افرادہلاک 20 زخمی ہوگئے، دھماکا کابل کے سفارتی علاقے وزیراکبر خان میں ہوا جہاں غیر ملکی سفارتخانوں سمیت کئی اہم سرکاری عمارتیں اور بین الاقوامی اداروں کے دفاتر موجود ہیںافغان وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے میں اب تک 15افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ واقعے میں 20 افراد زخمی ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیدھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز علاقے میں پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ کوگھیرے میں لے لیا ،جبکہ ریسکو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا۔فوری طور پر کسی گروپ یا تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم بیشتر دھماکوں کی ذمہ داری طالبان قبول کرتے رہے ہیں۔علاوہ ازیں افغانستان میں خصوصی سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان اہم کمانڈرز سمیت 35 شدت پسند مارے گئے، 20 زخمی جبکہ 12 شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا،سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے اہم ٹھکانے بھی تباہ کردیئے،ادھرصوبہ غزنی میں ایک چوکی پر حملے میں کم از کم نو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ چارزخمی ہو گئے، اس حملے میں بھاری ہتھیار استعمال کیے گئے، جس کی وجہ سے چوکی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ اسی دوران صوبے کے دیگر حصوں میں بھی طالبان نے متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جنہیں سلامتی کے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکام نے بتایاکہ خوست کے ضلع اسپن گوند، چاوی، پلوچا اور نادر شاہ کوٹ میں افغان فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف زمینی اور فضائی آپریشنز کیے۔آپریشنز میں کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈروں مقبول داوڑ، الیاس گگل اسکے بھائی مراد علی، محافظ عابد سمیت 12 کمانڈرز مارے گئے جبکہ 20زخمی اور12شدت پسندوں کو گرفتارکرلیاگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں