میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
احتساب سب کیلئے پر سختی سے عمل کرونگا ٗ جسٹس جاوید اقبال

احتساب سب کیلئے پر سختی سے عمل کرونگا ٗ جسٹس جاوید اقبال

منتظم
منگل, ۳۱ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئر مین جسٹس جاوید اقبال نے کہاہے کہ میں جب معزز سپریم کورٹ آف پاکستان میں قائمقام چیف جسٹس کے عہدے پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہا تھا تو اس وقت میں نے کہا تھا کہ ’’ انصاف سب کیلئے ‘‘ اور آج میں جب چیئر مین نیب کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہا ہوں تو میرا پختہ یقین اور عزم ہے کہ ’’ احتساب سب کیلئے ‘‘ میں نہ صرف اس اصول پر سختی سے عمل کرونگا بلکہ قانون کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ￿ئے کسی صوبے ٗ شخص کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں روا رکھا جائیگا اور کسی کے خلاف نا انصافی نیب کی طرف سے نہیں ہونے دی جائی گی۔اخیالات کا اظہار انہوںنے نیب ہیڈ کوارٹرز میں پراسیکیوشن ڈویژن کی کار کر دگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ میں نے شرجیل میمن او ر ڈاکٹر عاصم کے مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا ہے اور اس امر کا جائزہ لیا جائیگا کہ ان کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک تو نہیں برتا گیا جہاں تک ناقابل ضمانت وارنٹس کا اجراء ہے وہ عدالت مجاز کا اختیار صوابدیدی ہے اور نیب کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مذکورہ الزام کی قانون کے تقاضوں کے مطابق جانچ پڑتال کی جائیگی ٗاب حقائق ٗ شواہد اور قانون کی بنیاد پر ریفرنس مجاز عدالتوں میں دائر کئے جائینگے ۔چاہے وہ پاکستان کے کسی حصے سے متعلق ہوں انہوںنے کہا کہ اگر کوئی فرد نیب کو درست کر نے کی بات کرتا ہے توہ صرف تنقید کی بجائے عملی طورپر اپنی تجاویز اور لائحہ عمل سے ہمیں آگاہ کرے میں بحیثیت چیئر مین نیب یقین دلاتا ہوں کہ نیب کی بہتری کیلئے تمام قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کیا جائیگا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں