میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست

پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

ابو ظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)ابوظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 103 رنز کا ہدف حاصل کر کے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔پاکستان نے 103 رنز کا ہدف 17.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا جس میں شعیب ملک 42 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز احمد شہزاد اور فخر زمان نے کیا اور تیسرے اوورز میں فخر زمان 6 رنز بنا کر سنجایا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔اس کے بعد شعیب ملک اور احمد شہزاد نے سکور کو 64 رنز پر پہنچایا تو احمد شہزاد سنجایا کا دوسرا شکار بن گئے جو 22 رنز پر وکٹ کیپئر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔شعیب ملک کے ساتھ حفیظ بیٹنگ کرنے آئے اور آؤٹ ہوئے بغیر 25 رنز بنائے۔اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور سری لنکن ٹیم 18.3 اوورز میں 102 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے تین وکٹیں لیں۔محمد حفیظ اور عثمان خان شنواری نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ عماد وسیم، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں