میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گرد ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، آرمی چیف

دہشت گرد ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، آرمی چیف

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر حضرت عمر زخیل وال نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔آرمی چیف نے افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی پروز مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے پاکستان اور افغانستان دونوں بہت متاثر ہوئے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔پاک فوج کے سپہ سالار نے کہاکہ ایسے دہشت گرد حملے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں خطے میں ہمارے امن کے عزم کو متاثر نہیں کر سکتے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز افغان صوبے قندھار میں فوجی بیس پر خود کش حملے میں 40 سے زائد اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں