میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد کی پہلی یونیورسٹی کا افتتاح نومبر میں وزیراعظم کرینگے، گورنر سندھ

حیدرآباد کی پہلی یونیورسٹی کا افتتاح نومبر میں وزیراعظم کرینگے، گورنر سندھ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ حیدرآباد کی پہلی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد وزیر اعظم پاکستان نومبر 2017 ء میں رکھیں گے، جبکہ کراچی ترقیاتی پیکج کے فنڈز رواں مہینہ سے ملنے شروع ہوجائیں گے،کراچی ترقیاتی پیکج میں جامعہ کراچی میں میڈیکل کالج اور اسپتال کاقیام بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے ہی خوشحالی یقینی اور معاشی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچائے جا سکتے ہیں،وفاقی حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے، جبکہ قومی تقاضوں ،ملکی ضروریات اور عصر حاضر سے ہم آہنگ نصاب کی تیاری کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، وزیر اعظم پاکستان اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم سے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کے بھرپور مواقع دستیاب ہورہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی میں وزیر اعظم پاکستان کی لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت تیسرے مرحلہ میں 172 طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع ، ڈین ، پروفیسر ز اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعدا د بھی موجو د تھی ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ یونیورسٹی کے پوزیشن ہولڈرز ہو نہار طلبہ و طالبات کو ان کے والدین سمیت جلد گورنر ہائوس میں مدعو کیا جائے گا تاکہ ان کی بھرپور حوصلہ افزائی اور دیگر کو ترغیب حاصل ہو سکے ،ہو نہار طلبہ و طالبات ملک کا سنہری مستقبل ہیں، ان کی حوصلہ افزائی دراصل ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کی بنیاد ہے۔ تقریب سے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع نے کہا کہ 20 برس قبل جناح اسپتال اور یونیورسٹی کے درمیان دیوار بنادی گئی تھی جس سے اساتذہ اور طالب علموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔گورنر سندھ نے وائس چانسلر سے کہا کہ آمد ورفت کے راستہ کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کرینگے اور جگہ کے لیے ایجوکیشن سٹی اتھارٹی سے بات کروں گا۔ وائس چانسلر نے 17 دسمبر 2017 ء میں ہونے والے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے کا نووکیشن میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی جسے گورنر سندھ نے قبول کرلیا۔گورنر سندھ سے کراچی کے لیے حالیہ تعینات ہونے والی برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مس ایلن برنس Elin Burns نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں دوطرفہ سفارتی و تجارتی تعلقات،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں،کراچی میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ کے سماجی شعبہ کی ترقی میں برطانیہ کی مدد قابل تعریف ہے،پاکستان اور برطانیہ کے مابین مختلف شعبوں میں مزید تعاون وقت کی ضرورت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں