میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھیوں کےساتھ جینا مرنا ہے، نفرتوں کا خاتمہ چاہتے ہیں، مصطفیٰ کمال

سندھیوں کےساتھ جینا مرنا ہے، نفرتوں کا خاتمہ چاہتے ہیں، مصطفیٰ کمال

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

سانگھڑ/ شہداد پور/ شاہ پور چاکر (نامہ نگاران) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ الطاف حسین فرعون بن کر سندھ کے لوگوں میں نفرت کے بیج بوئے جس سے سندھ کے لوگوں میں دوریاں پیدا ہوئی ہم وہ دوریاں ختم کرنے کیلئے یہاں پہنچے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے شہدادپور میں غلام رسول راجپوت کی جانب سے شاہ پور چاکر روڈ پر دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے صحت تعلیم سمیت تمام اداروں کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے. تمام اداروں میں کرپشن کا راج ہے ہم کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جہاد کر رہیں ہے عوام کو اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر اچھے لوگوں کو دینا چاہئے۔ قبل ازیں سانگھڑ میں میڈیا سے گفتگو اور شاہ پور چاکر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم نے محبت اور بھائی چارے کا علم بلند کیا ہے جسے اٹھا کر ہم اندرون سندھ نکلے ہیں ہم یہاں ووٹ مانگنے نہیں آئے نفرتیں مٹانے آئے ہیں,متحدہ لندن کے قائد رات کو نشے میں دھت ہوکر سندھ تقسیم کرنے کی باتیں کرکے پورے سندھ میں آگ لگا دیتا تھا اسکی جماعت کے لو گوں نے اسے پا رٹی سے نکال کر جان چھڑالی انکا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں اب ماحول ایسا ھو کہ کوئی بھی کسی کو ووٹ دے لیکن کسی سے نفرت نہ کرے۔ مصطفی کمال سانگھڑ کے دورے کے دوران شاہ پور چاکر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے رہنے والوں کیخلاف الطاف حسین نے گذشتہ تیس سالوں سے سازش کی ان کے درمیان نفرتین پیدا کیں اور بھائیوں سے بھائیوں کو لڑایا ان کے ہمراہ انیس قائمخانی اور دیگر لیڈر موجود تھے مصطفی کمال نے مذید کہا کہ میں یہاں کوء ووٹ لینے نہیں آیا ہوں اور نہ ہی الیکشن کمپین چلانے آیا ہوں انہوں نے کہا کہ ہم نے اس فرعون کے سامنے کھڑے ہو کر پہلے کراچی حیدرآباد کو ٹھیک کیا اب اپنے اندرون سندھ کے بھائیوں کے گھر گھر جارہے ہیں کیونکہ ہمیں یہیں رہنا اور ساتھ جینا مرنا ہے۔
مصطفی کمال


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں