میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمالی شام میں داعش کے حملے میں 50 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

شمالی شام میں داعش کے حملے میں 50 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

منتظم
اتوار, ۱۵ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

شمال مشرقی شام میں نقل مکانی کرنے والے شہریوں پر شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے بمباروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 50 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق کرد ہلال احمر کے طبی ذرائع نے بتایاکہ دہشت گردوں نے بارود سے بھری تین گاڑیوں کو نقل مکانی کرنے والے شہریوں کے درمیان دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔انسانی حقوق آبزرویٹری کے مطابق دہشت گردوں کی طرف سے یہ حملہ دیر الزور اور الحسکہ شہروں کے درمیان سرحدی علاقے ابوفاس کے مقام پر کیا گیا جس میں 18 افراد ہلاک ہوئے۔ مقتولین میں بیشتر عام شہری ہیں جو دیر الزور میں جاری لڑائی سے جا بچا کر فرارہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مرنے والوں میں دسیوں عام شہری شامل ہیں جب ک کرد سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں