میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بعض فیصلے عجلت میں کئے جارہے ہیں، ہم جانتے ہیں ان فیصلوں پر کس کا دبائو ہے، فضل الرحمن

بعض فیصلے عجلت میں کئے جارہے ہیں، ہم جانتے ہیں ان فیصلوں پر کس کا دبائو ہے، فضل الرحمن

ویب ڈیسک
پیر, ۹ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

سوات (نامہ نگار) جے یوآئی ف کے مرکز ی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ اسلام یا اہل اسلام پر جب کہیںپر کڑا وقت اورآزمائش آیا ہے تب جے یوآئی ف اس کے خلاف میدان میںآئی ہے، حالیہ دنوں میں بھی چند افراد نے چور دروازے سے ختم نبوت کی شق میں رد وبدل کرنے کی مذموم سازش کی اور اللہ کی فضل وکرم سے ہم نے ان کی اس سازش کو ناکام بناکر ختم نبوت کے شق کو 24گھنٹوں کے اندر اندر اپنی اصل حالت میں دوبار ہ بحال کیا۔فاٹا پر بعض لوگ اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن ان کے فاٹا کے غریب عوام حالت سے کوئی سروکار نہیںہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے سوات کے گراسی گرائونڈ میں سابق ایم این اے اور جے یوآ ئی ف کے سابق امیر مرحوم مولانا قاری باعث کے یاد میںایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ امریکا اور دیگر مغربی قوتیں ہمیں دوستی کے آڑ میں اپنا غلام بنانا چاہتے ہیں،لیکن ہم ان کو یہ کہتے ہیں کہ ہم آپ سے برابری کے بنیاد پر دوستی کے لئے تیار ہیں، لیکن ہمیں دوستی کے آڑ میں غلامی کسی صورت قبول نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ کوئی مائی کا لعل ختم نبوت کے معاملے کو نہیںچھیڑ سکتا ،اگرکسی نے ختم نبوت کے معاملے کو چھیڑاتووہ اپنی موت کو دعوت دے گا، ہم نے ملک کے اندر امن کے لیے قربانیاں دی، لیکن کچھ طبقے ہمارے ان قربانیوںکو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف نظریاتی بنیادوں پر جو قربانیاں دی ہے ہمارے کارکن شہید ہوئے ہیں، ہمارے ان قربانیوں کا اعتراف ہونا چاہئے۔ انہوںنے کہا کہ موجود حکومت نے پانچ سالہ دور میں صوبے کو ترقی کے بجائے پسماندگی کے طرف دھکیل دیا ہے اور تعلیم پولیس اور صحت اور دیگر محکموں میں انقلاب کے دعویداروں نے ان تمام محکموںکو تباہ وبرباد کیا ہے اور اس بات کا اعتراف اس پارٹی کے چیئرمین یعنی عمران خان نے خود بھی کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے دو ہی اچھے کام کیے ہیںجن میں ایک چوہے مار مہم چلائی ہے اور دوسراانہوںنے چائنا کے ساتھ گدھوں کی تجارت شروع کردی ہے، باقی تو ان کی کوئی خاص تبدیلی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ حکومت تو مساجد کے بجلی کے بل تو وصول کررہی ہے، لیکن یہاں وہ یہود ہنود کے فنڈز سے امام مسجد کو تنخواہیں دینے کی باتیں کررہے ہیں، انہوںنے کہا کہ بعض لوگ فاٹاکے مسئلے پر لانگ مارچ کی دھمکیاںدے رہے ہیں، میں ان کو بتادینا چاہتاہوں کہ اگر ہم نے مارچ شروع کردی تو پھر اسلام آبا دمیں تل دھرنے کو جگہ نہیں ملی گی اورسارا اسلام آباد بلاک کردیںگے۔ انہوںنے کہاکہ امریکا انڈیا پاکستان میں سی پیک کو متنازعہ بنانے کے لیے ایک ہوگئے ہیں اور اس اہم منصو بے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں، کچھ امریکی پاکستان کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور میں نے جب کہا کہ پاناما پاکستان کے خلاف ایک بین الاقوامی سازش ہے اور اس کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ دریں اثناء جمعیت علمائے اسلام کے جلسے میں 4500افراد کی مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان جمعیت کے رہنما حاجی اسحاق زاہد نے جلسے سے خطاب میں تحصیل کبل خوازہ خیلہ تحصیل بابوزی مٹی چارباغ اور دیگر علاقوں کے 4500افراد کے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستفی ہونے اور جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں