میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسئلہ کشمیر کا پر امن دیرپا اور کشمیریوں کی خواہشات ،اقوام متحدہ کی قرار داوں کے مطابق حل مسلم لیگ (ن) کے منشور کا حصہ ہے،محمد نواز شریف

مسئلہ کشمیر کا پر امن دیرپا اور کشمیریوں کی خواہشات ،اقوام متحدہ کی قرار داوں کے مطابق حل مسلم لیگ (ن) کے منشور کا حصہ ہے،محمد نواز شریف

منتظم
اتوار, ۸ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

سفارتی سطح پر آزاد کشمیر حکومت کی کاوشوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،آزاد کشمیر حکومت درست سمت میں اپنا کام کر رہی ہے، کارکردگی سے مطمئن ہوں، وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے وسائل میں اضافے سمیت تمام تعلقات کار میں مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات کرے گی
ترقیاتی بجٹ میں اضافے کے بعد آزاد کشمیر کے دیگر معاملات میں اپنا ذاتی کردار ادا کروں گا ،،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کیلئے آزاد حکومت کے اقدامات برو قت ہیں ، وزیر اعظم آزاد کشمیرتمام ریاستی قیادت اور حریت کانفرنس کے ساتھ ملکر تحریک آزادی کشمیر کو آگے بڑھائیں ، صدر مسلم لیگ (ن) کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور چودھری طارق فاروق سے ملاقات میں گفتگو
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدرمیاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن دیرپا اور کشمیریوں کی خواہشات ،اقوام متحدہ کی قرار داوں کے مطابق حل مسلم لیگ ن کے منشور کا حصہ ہے،سفارتی سطح پر آزاد کشمیر حکومت کی کاوشوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،آزاد کشمیر حکومت درست سمت میں اپنا کام کر رہی ہے کارکردگی سے مطمئن ہوں وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے وسائل میں اضافے سمیت تمام تعلقات کار میں مزید بہتری لانے کے لیے اقدامات کرے گی،ترقیاتی بجٹ میں اضافے کے بعد آزاد کشمیر کے دیگر معاملات میں اپنا ذاتی کردار ادا کروں گا ،حالیہ واقعات میں آزاد کشمیر کے عوام خصوصا برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کشمیریوں کی جانب سے ملنے والی حمایت اثاثہ ہے ۔کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت قومی فریضہ ہے مسلم لیگ ن کا ہر کارکن تحریک آزادی کشمیر کی سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت کو فرض سمجھتا ہے ، لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا جس استقامت اور دلیری کے ساتھ ریاستی عوام مقابلہ کر رہے ہیں قابل ستائش ہے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے آزاد حکومت کے اقدامات برو قت ہیں وزیر اعظم آزاد کشمیرتمام ریاستی قیادت اور حریت کانفرنس کے ساتھ ملکر تحریک آزادی کشمیر کو آگے بڑھائیں ۔برطانیہ میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان اور سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کے ساتھ ملاقات میں اظہار خیال کے دوران میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈالنے کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو قوم نے مسترد کردیا ہے ۔کشمیری عوام میرے دل میں بسے ہیں ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد و صدر میاں محمد نواز شریف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف بسنے والے کشمیریوں کے دلوں میں بستے ہیں ہمارے لیے عملی طور سب سے ہمدرد اور مخلص راہنما ہیں انہوں نے بطور وزیر اعظم کردار ادا کر کے عملی ثبوت دیا ،محترمہ کلثوم نواز نے پہلے بھی بہادری اور دلیری کے ساتھ آمریت کا مقابلہ کیا تھا اب امید ہیکہ وہ کینسر کوبھی شکست دیں گی ،اس موقع پر میاں نواز شریف کے دونوں صاحبزادگان حسن اور حسین نواز اورسیز ممبر اسمبلی آزاد کشمیر راجہ جاوید اقبال ،صدر مسلم لیگ ن برطانیہ زبیر اقبال کیانی ،سینئر نائب صدر چوہدری جہانگیر بھی موجود تھے ،میاں محمد نواز شریف اور ان کے اہل خانہ نے عیادت کے لیے خصوصی طور پر لندن تشریف لانے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا ۔اس سے پہلے وزیراعظم آزادکشمیر مختصر دورے پر برطانیہ پہنچے تو ائیرپورٹ پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد ،پاکستانی سفارتخانے کے اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں