کرپٹ وزیر خزانہ ملک کے لیے بدنامی کا سبب بن رہے ہیں، شیخ رشید
شیئر کریں
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کی اس سے زیادہ کیا اور بے عزتی ہوگی کہ وزیر خزانہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔ ان خیالات کا اظہارایک نجی چینل سے گفتگو میں کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کا وزیر خزانہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، ان چوروں نے ملک کی ناک کاٹ دی ہے بعض لوگوں کوعزت نہیں دولت عزیز ہوتی ہے، یہ بے شرمی کی انتہا ہے، ملک کی اس سے زیادہ اور کیا بے عزتی ہوگی، شیخ رشید نے مزید کہا کہ حدیبیہ کیس کا 7سے 8روز میں فیصلہ آجائے گا اور یہ اس سے بچ نہیں سکتے، اس کیس میں سب سے زیادہ نقصان اسحاق ڈار کا ہونا ہے۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو عدالت نے پیشی سے قبل وزارت سے استعفیٰ دینا چاہئے تھا، اگر اسحاق ڈار کے پاس کوئی ثبوت ہوتے تو وہ سپریم کورٹ میں پیش کرتے، انہوںنے کہا کہ اسحاق ڈار ایک بے شرم انسان ہے اس کو چاہئے تھا کہ وہ عدالت سے جانے سے پہلے اپنی وزارت سے مستعفی ہوجاتا، کیونکہ اسحاق ڈار کا کیس بہت سنگین نوعیت کا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میرے خیال میں اسحاق ڈار حدیبیہ کیس میں گواہی دیں گے، کیونکہ اسحاق ڈار پہلے بھی شریف خاندان کے خلاف گواہ بن چکے ہیں۔