میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی بی سربراہ نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی، عمران خان کا انکشاف

آئی بی سربراہ نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی، عمران خان کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انٹیلی جنس بیوروچیف آفتاب سلطان سے فوری طور پر استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں آئی بی چیف سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک سرکاری افسر نے حکومت کے اخراجات پر نااہل قرار پانے والے وزیراعظم سے لندن میں ملاقات کی اور وہاں 4دن قیام کیا،عمران خان نے نشاندہی کی کہ آئی بی کے سربراہ قومی خزانے سے تنخواہ وصول کرتے ہیں ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ ایک سرکاری ملازم کا ریاست کے بجائے شریف خاندان کی چاکری کا کیا جواز ہے۔ عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ‘قابو ‘کرنے کے لیے آئی بی کے سربراہ کی نواز شریف سے معاونت پر بھی تشویش کا اظہار کیا،پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا ‘اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مافیا نے کیسے قانون پامال کرتے ہوئے ریاستی اداروں کا ستیاناس کردیا ہے’عمران خان نے نااہل قرار پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر دیے گئے سرکاری پروٹوکول کو بھی شرمناک قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ٹیکس چوری جعلسازی اور منی لانڈرنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں،عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کی جانب سے اس طرح کے رویے کا معاشرے میں انتہائی منفی پیغام جاتا ہے کہ طاقتور جس طرح چاہے قانون پامال کرے اسے کوئی نہیں پوچھے گا، یہ واضح طور پر مافیا راج ہے جسے کسی طور جمہوریت قرار نہیں دیا جاسکتا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا طالبان کوتباہ کرنیکی کوشش کے بجائے ان سے مذاکرات کرے ٗ17سال قبل بھی کہا تھا ٗ مزید لڑائی اورخون بہانہ کوئی جواب نہیں۔غیرملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ امریکی صدرٹرمپ کے بیان سے پاکستانیوں کودکھ ہوا، طالبان کے محفوظ ٹھکانے افغانستان میں ہیں اور طالبان افغان سر زمین سے پاکستان میں حملے کرتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف کا پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار نہیں، جبکہ تحریک انصاف انتخابات میں کامیاب ہوئی تو کرپٹ عناصر کو نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدرٹرمپ کی افغان پالیسی میں نقص ہے، امریکاطالبان کوشکست نہ دے سکا ٗ پاکستان کو اسکا قصور وار ٹھہرانا درست نہیں۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے بہت کرلیا ہے ٗاب دیگر ممالک کو ’ڈو مور‘ کرنا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں