عمران خان نے منی ٹریل کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں
شیئر کریں
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی نااہلی سے متعلق کیس میں منی ٹریل کی اصل دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں ہیں، پیر کے روز جمع کرائی گئی دستاویز کے علاوہ متفرق درخواست میں عمران خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ بنی گالہ اراضی پر موقف میں کبھی تبدیلی نہیں آئی ہے، بنی گالہ اراضی کی ابتدائی دو اقساط اپنے ذرائع سے جمع کرائی ہیں، ٹیکس گوشواروں میں 65لاکھ روپے کی رقم جمائمہ کو بطور تحفہ ظاہر کی پینسٹھ لاکھ ابتدائی اور آٹھ لاکھ آخری قسط کے علاوہ تمام رقم جمائمہ نے ادا کی میاں بیوی کے درمیان ادائیگی کسی مجاز اتھارٹی کو ظاہر کرنا ضروری نہیں ہوتا ،پاور آف اٹارنی میں بے نامی کا لفظ حقائق کے مطابق نہیں بنی گالہ اراضی روز اول سے جمائمہ ہی کے نام تھی، بنی گالہ اراضی کیلئے رقم بھی جمائمہ نے ہی فراہم کی تھی لندن فلیٹ ایک لاکھ سترہ ہزار پانچ سو پائونڈ میں فروخت ہوا، لندن فلیٹ غیر ملکی آمدن سے خریدا گیا جسے ظاہر کرنا ضروری نہیں تھا، تمام دستیاب اصل دستاویزات پیش کردی ہیں۔