شہید لیفٹیننٹ ارسلان کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین
ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ ستمبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
مری(بیورو رپورٹ) افغان سرحد پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گائوں گہل میںتدفین کر دی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز افغان سرحد پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی آبائی گائوں گہل میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر راولپنڈی ندیم رضا ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود سی پی او اسرار عباسی جی سی او مری اظہر عباس سمیت سول و اعلی عسکری حکام اور اہلخانہ علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ کے بعد شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔