سام سنگ نے پاکستان میں ’’نوٹ 8 تربیتی پروگرام‘‘ کا آغاز کر دیا
شیئر کریں
سام سنگ ایک عالمی ٹیکنالوجی لیڈر ہے، اس کی انقلابی مصنوعات، طاقتور ڈیوائسز اور ایوارڈ یافتہ جدید مصنوعات پاکستان میں بھی زبردست مقبول ہیں، اس کی مصنوعات اور طریقے مختلف طبقوں کے صارفین کی زیادہ تر ضروریات پورا کرتے ہیں۔ سام سنگ نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا تاکہ اس کے وسیع البنیاد ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی استعداد کو بڑھایا جا سکے۔ اس پروگرام کا مقصد جدید ڈیوائس سام سنگ نوٹ 8 کے حوالے سے ریٹیلرز کی معلومات میں اضافہ کرنا اور اپنے اہلکاروں کی مجموعی خدمات کی مہارت میں اضافہ کرنا ہے۔ صارفین کے تجربے میں مزید اضافے کے مقصد کے پیش نظر سام سنگ نے اپنے ڈیلرز کے لئے گلوبل مرکی، شاہراہ فیصل کراچی میں 19 ستمبر کو، میجسٹک مرکی 2-A مین اسلام آباد کلب روڈ اسلام آباد میں 20 ستمبر کو اور ایسٹرن مرقی 210 وفاقی کالونی، مین اپر کینال بینک روڈ لاہور میں 21 ستمبر کو اعلیٰ مہارت کے حامل تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ ریٹیلرز کو مزید تربیت دی جا رہی ہے اور ان کی استعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ سام سنگ کی تیار کردہ دنیا کی پریمیم مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی فروخت کے وقت وہ خدمت کے اعلیٰ ترین معیار کو قائم رکھ سکیں۔سام سنگ پاکستان کے صدر وائی جے کم نے کہا کہ ہمارے ریٹیل نیٹ ورک کی تربیت اور اپنے فرنٹ لائن اہلکاروں کی مہارت میں اضافہ سام سنگ کا ایک دیرینہ تجربہ ہے۔ ہمارا عزم مارکیٹ لیڈر شپ کو برقرار رکھنا ہے اور نیا تربیتی پروگرام ہماری ڈسٹری بیوشن کی صلاحیتوں، مصنوعات کی دستیابی اور اس کی فراہمی میں مزید اضافہ کرے گا۔ سام سنگ صارفین کے لئے مزید سہولیات پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ اپنی برانڈ کے تشخص اور صارفین کے تصور کو مزید بڑھایا جا سکے۔ سام سنگ ریٹیلر نیٹ ورک صارفین کی توقعات پر مسلسل پورا اتر رہا ہے اور اس کا مقصد برانڈ کے اوپر اعتماد قائم کرنا ہے۔ صارفین کی ترجیحات پر بھرپور تحقیق سے سام سنگ کو ان کی ضروریات کا اندازہ لگانے میں مدد ملتی ہے۔ اس لئے اس کی جدید ترین مصنوعات اور خدمات کا اعلیٰ معیار صارفین کے دل جیتنے میں کامیاب رہتا ہے۔ پاکستان میں ریٹیلرز کو سام سنگ کے وژن کے حوالے سے بھرپور ہم آہنگی فراہم کی جا رہی ہے اور کمپنی نے رابطے اور مواصلات کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو وسعت دینے کا عزم کر رکھا ہے اور اس کا مقصد بہتری، تعلیم، صحت کی سہولیات، صنعتوں، ٹیلی کام خدمات اور ای کامرس وغیرہ کے ذریعے محروم سماجی و اقتصادی طبقات کو بااختیار بنانا ہے۔ سام سنگ دنیا بھر میں ٹیکنالوجی انکوبیٹرز کی حمایت کے ذریعے نئے مشترکہ منصوبے اور مہارتوں کو بھی بروئے کار لاتا ہے۔