میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موصل سے داعش کا صفایا ،عراقی فوج نے الانبار کا رْخ کرلیا

موصل سے داعش کا صفایا ،عراقی فوج نے الانبار کا رْخ کرلیا

منتظم
پیر, ۱۸ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) موصل سے داعش کا صفایا کرنے کے بعد عراقی فوج نے مغربی صوبے الانبار کا رْخ کرلیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی فوج کے مشترکہ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان بریگیڈیر یحییٰ رسول کے مطابق ملکی فوج نے مغربی صوبہ الانبار کے علاقے عکاشات میں قائم داعش کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی کا سلسلہ شروع کردیا۔داعش کو سپلائی کے تمام راستے اور سلسلے منقطع کردیئے گئے تھے جس کے بعد داعش کے جنگجو وہاں سے بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ عکاشات پر قبضے سے عراق اور شام کی سرحد پر کنٹرول سخت کیا جاسکے گا، داعش نے سال 2014ء میں عکاشات پر اپنا قبضہ جمالیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں