میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کی اصل جگہ اڈیالہ ہے سپریم کورٹ کو مبارک ہو، عمران خان

نواز شریف کی اصل جگہ اڈیالہ ہے سپریم کورٹ کو مبارک ہو، عمران خان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن جوڈیشل نہیں بلکہ ایڈمنسٹریٹو باڈی ہے اس بنیاد پر مجھے بلایا جا رہا ہے، کبھی الیکشن کمیشن نے کسی دوسرے کو بھی بلایا، حقیقت میں الیکشن کمیشن نواز شریف اور آصف زرداری کے مک مکا سے بنا ہوا ہے۔ چودھری نثار علی خان کو پہلے قدم اٹھانا چاہئے تھا کہ مریم نواز کیبنٹ میٹنگ اور میڈیا سیل چلانے کی اہل نہیں، لیکن مریم نواز کو ڈپٹی وزیر اعظم بنا دیا گیا۔ اتوار کو پبلک این اے 120میں مافیا کو شکست دے کر انصاف کو جتوائے گی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہورایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ داتا دربار پر حاضری دینے کے لیے گئے، لیکن وہ ایک بہت بڑی ریلی کی شکل اختیار کر گئی، مجھے اب یقین ہو گیا ہے کہ این اے 120میں ن لیگ نے جو پولیس اور غنڈوں سے خوف پیدا کیا ہوا ہے وہ اب ختم ہو جائے گا، عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے مجھے کیوں نکالا کی جو ریلی نکالی وہ عدلیہ پر دبائو ڈالنے کے لیے تھی کہ نیب کا مانیٹرنگ جج ہٹایا جا سکے ،کیونکہ ہر ادارہ تو پہلے سے ہی غلام بن چکا ہے، اصغر خان کا کیس 23سال پہلے عدالت میں رپورٹ ہوا تھا جسے نہیں سنا گیا، نیب نے بھی 15سے 20کیسز نواز خاندان کے خلاف پڑے رہے جن پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، کیونکہ یہ وہ لوگ تھے جن کے خلاف کوئی بھی کھڑا ہوتا تو یہ ان کے خلاف اداروں کو استعمال کرتے تھے۔ ماضی میں بھی بریف کیس ججوں کو خریدنے کے لیے شریف خاندان نے چلائے اور ابھی بھی عوامی دبائو سے مجھے کیوں نکالا کی کمپین چلائی گئی، عمران خان نے کہا کہ ایک جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اقامہ تو بہت چھوٹی چیز ہے اس کے ذریعے اربوں روپے نکالے گئے اور اب یہ لوگ قوم کو پاگل بنا رہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو پیسے پھینک کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، نواز شریف کی اصل جگہ اڈیالہ جیل ہے، سپریم کورٹ کو پوری قوم کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، عمران خان نے کہا کہ اتوار کو پبلک این اے 120میں مافیا کو شکست دے کر انصاف کو جتوائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں